یاسین ملک کی بیٹی نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والی دو کشمیری مساجد کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔

Express Zameen


راولپنڈی (این این آئی) — کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی صاحبزادی، رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی دو مساجد کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ رضیہ سلطان فاؤنڈیشن ان مساجد کی ازسرِنو تعمیر کرے گی، کیونکہ کشمیری کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتے۔

رضیہ سلطان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات اور مسلمانوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حکم پر مساجد کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کوٹلی اور مظفرآباد میں شہید ہونے والی دونوں مساجد کو ہم دوبارہ تعمیر کریں گے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !