آرمی چیف: میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو دیا گیا جواب یادگار رہے گا

Express Zameen


 آرمی چیف: میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو مؤثر جواب دیا، ہمیں اپنے میڈیا پر فخر ہے

اسلام آباد (این این آئی) — چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ فخر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا جو مؤثر اور مدلل جواب دیا، وہ یادگار رہے گا۔

یومِ تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ میڈیا نے اس حساس وقت میں نہ صرف ذمہ داری کا مظاہرہ کیا بلکہ قوم کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے کچھ نہیں چھپایا، سچائی قوم کے سامنے رکھی، اور میڈیا کا کردار شاندار رہا۔"

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پوری قوم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہوئی اور دشمن کے ہر وار کا ڈٹ کر جواب دیا، یہ قومی اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !