چین نے پاکستان کو نہایت قیمتی تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔

Express Zameen


 چین کا پاکستان کو چاند سے لائے گئے قیمتی نمونے دینے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — چین نے چاند سے حاصل کیے گئے قیمتی نمونوں کو سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے تحقیقی اداروں کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز" کی رپورٹ کے مطابق یہ نایاب نمونے چین کے 2020 میں انجام دیے گئے چانگ ای-5 مشن کے دوران جمع کیے گئے تھے، جس میں 1,731 گرام چاند کی مٹی اور پتھروں کو زمین پر لایا گیا تھا۔ چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) نے حال ہی میں چھ ممالک کے سات تحقیقی اداروں کو یہ قیمتی نمونے فراہم کیے ہیں۔

نمونے حاصل کرنے والے اداروں میں پاکستان کا اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) بھی شامل ہے، جو ان نمونوں پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

دیگر اداروں میں شامل ہیں:

  • امریکہ: براؤن یونیورسٹی اور سنی اسٹونی بروک یونیورسٹی

  • برطانیہ: دی اوپن یونیورسٹی

  • فرانس: انسٹی ٹیوٹ ڈی فزیک ڈو گلوب ڈی پیرس

  • جرمنی: یونیورسٹی آف کولون

  • جاپان: یونیورسٹی آف اوساکا

یہ اہم اعلان اپریل 2025 میں شنگھائی میں منعقد ہونے والے چین کے 10ویں اسپیس ڈے کے موقع پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ چانگ ای-5 مشن سے حاصل کردہ یہ نمونے تقریباً 1.96 ارب سال پرانے ہیں، جو چاند کی ساخت، ارضیاتی تاریخ اور ارتقاء کو سمجھنے میں سائنسدانوں کے لیے بے حد قیمتی ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ اقدام نہ صرف عالمی سائنسی برادری کے لیے ایک مثبت قدم ہے بلکہ چین اور پاکستان کے باہمی تعلقات میں سائنسی تعاون کا ایک اور مظہر بھی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !