"پاک بھارت کشیدگی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ"

Express Zameen

 

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے تعاون کی پیشکش کی اور تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری معاونت فراہم کرنے کی بات کی۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بات کی، جس میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر زور دیا گیا۔ روبیو نے دونوں ممالک سے درخواست کی کہ وہ مسائل کے حل کے لیے طریقے تلاش کریں تاکہ مزید تناؤ سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب، ذرائع کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا، جس میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر واضح کیا کہ اگر بھارت مزید جارحیت سے گریز کرتا ہے تو پاکستان کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اگر بھارت نے مزید جارحیت کی، تو پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، جس میں بھارت کے اہم فوجی ٹھکانوں، بشمول ادھم پور ایئر بیس، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، اُڑی سپلائی ڈپو، جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور دیگر اہم اہداف کو تباہ کر دیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !