وسیم اکرم کا تاخیر سے اظہارِ یکجہتی، باسط علی اور سوشل
میڈیا صارفین برس پڑے
کراچی (این این آئی): سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے بعد تاخیر سے دیے گئے یکجہتی کے بیان پر سابق کرکٹر باسط علی اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔
تاہم یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا باضابطہ اعلان ہو چکا تھا، جس پر انہیں ’تاخیر سے بولنے‘ پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی وسیم اکرم کے رویے کو ’غیر حساس‘ اور ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت قوم متحد ہو رہی تھی، اُس وقت ان کی خاموشی نے مایوس کیا۔
دوسری جانب، جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے باقی میچز کے انعقاد کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر دبئی میں ہی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ آٹھ میچز راولپنڈی میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔