افواج پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" کے نام پر اسد الدین اویسی چراغ پا: قرآن کی آیت یاد دلادی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک): بھارتی مسلمان سیاستدان اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی افواجِ پاکستان کے حالیہ آپریشن ”بُنۡیَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ“ کے نام پر خاصے برہم دکھائی دیے۔ انہوں نے تنقیدی انداز میں کہا کہ اگر پاکستانی فوج نے قرآن کی سورۃ الصف سے "بنیان مرصوص" والی آیت کو منتخب کیا ہے، تو بہتر ہوتا کہ اس سے پہلے والی آیت بھی پڑھ لیتے۔
اویسی نے نشاندہی کی کہ اس سے پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ"
(ترجمہ: اے ایمان والو! وہ بات کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں؟)
اویسی کے اس تبصرے کو بعض حلقوں نے پاکستان مخالف جذبات کے تناظر میں دیکھا، جبکہ کئی لوگوں نے ان کے الفاظ کو مذہبی اصولوں کی یاد دہانی قرار دیا۔ پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے اویسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "جن کے اپنے ہاتھ ظلم سے رنگے ہوں، وہ ہمیں آیات کا مطلب نہ سمجھائیں۔"
مبصرین کے مطابق، اویسی کا بیان نہ صرف سیاسی بلکہ مذہبی اور نظریاتی تناظر میں بھی قابلِ توجہ ہے، اور یہ بھارت میں مسلمانوں کے بدلتے ہوئے سیاسی مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔