اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنشن حاصل کرنے والے افراد کے لیے مایوس کن خبر سامنے آ گئی ہے،

Express Zameen



 اسلام آباد (این این آئی) — بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں زیادہ پنشن حاصل کرنے والے افراد پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اس حوالے سے بجٹ تجاویز پر غور جاری ہے اور آئی ایم ایف کا وفد 14 مئی کو پاکستان پہنچے گا تاکہ بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرِ غور تجویز کے مطابق ماہانہ چار لاکھ روپے یا اس سے زائد پنشن لینے والوں پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔ اس مجوزہ ٹیکس کا اطلاق ریٹائرڈ سول و ملٹری افسران، ججز اور عدلیہ کے دیگر افراد پر بھی ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ چھوٹے پنشنرز اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی تجاویز بھی شامل ہیں، جن میں سالانہ انکم ٹیکس کی موجودہ چھوٹ کی حد کو 6 لاکھ روپے سے بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ متوسط تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں مزید رعایت دینے کی سفارش بھی سامنے آئی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !