حکومت نے ملکی مفاد کے خلاف سرگرم آن لائن مواد کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے ہیں۔

Express Zameen

 


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملکی سلامتی کے خلاف سرگرم ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے حالیہ آپریشن کے دوران ملک دشمن اور قومی مفاد کے منافی مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بند کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کیے گئے جو ریاست مخالف بیانیے اور غلط معلومات کے فروغ میں ملوث تھے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ عوام کو گمراہ کن اور خطرناک آن لائن مواد سے محفوظ رکھا جا سکے۔

حکام نے مزید کہا کہ بند کی گئی ویب سائٹس اور چینلز کی تفصیلات سیکیورٹی وجوہات اور رازداری کے اصولوں کے تحت فی الحال جاری نہیں کی جا سکتیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے ایسے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف عناصر کی سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے روکا جا سکے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !