عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، اب 6 کے بجائے 5 جون سے آغاز ہوگا

Express Zameen

 

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، وفاق اور بلوچستان میں مختلف تاریخیں مقرر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، تاہم وفاق اور بلوچستان میں چھٹیوں کی تاریخیں مختلف رکھی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 6 جون سے 9 جون تک چار روزہ تعطیلات کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اجازت دی گئی، اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے اپنے صوبے میں 5 جون سے 8 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالاضحیٰ 7 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ عید کے موقع پر مختلف سرکاری اداروں اور عوامی حلقوں کی جانب سے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !