آٹے کی نئی قیمتوں کی روشنی میں روٹی کے نرخ مقرر کرنے کی ہدایت

Express Zameen

 وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی کی قیمت میں کمی کا حکم، عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے سستے ہونے کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچنا چاہیے، اس لیے روٹی کے نرخ میں فوری کمی کی جائے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ روٹی سمیت چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخوں کی کڑی نگرانی کی جائے تاکہ مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف مل سکے۔

مریم نواز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب طبقہ ہفتے میں ایک بار سستا چکن خرید لیتا تھا، لیکن اگر چکن مزید مہنگا ہوا تو وہ یہ سہولت بھی کھو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائے جائیں گے اور آٹے کی قیمت میں کمی کے تناسب سے نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی فائدہ حاصل ہو۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !