قتل سے قبل ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی؟

Express Zameen

 اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل: سالگرہ کی خوشیاں چند لمحوں میں ماتم میں بدل گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان اور متحرک ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس سے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ثنا یوسف کے گھر میں مہمان موجود تھے۔ حملہ آور نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے ثنا کو دو گولیاں لگیں۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت نازک ہونے پر شفا انٹرنیشنل اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

واقعے سے چند لمحے قبل ثنا یوسف نے اپنی سالگرہ کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی، جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ خوشی خوشی کیک کاٹتے اور سالگرہ مناتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی اطلاعات کے مطابق یہ ان کی 17ویں سالگرہ تھی، تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور قاتل کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !