ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 11 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی منفی 3.52 فیصد پر آ گئی ہے۔
سستی ہونے والی اشیاء میں زندہ برائلر مرغی 11.75 فیصد، آٹا 5.68 فیصد، لہسن 4.66 فیصد، کیلے 3.51 فیصد، پیاز 1.93 فیصد اور چاول 1.58 فیصد شامل ہیں۔ سرسوں کا تیل، ٹماٹر، بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں جن 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آلو 6.94 فیصد، انڈے 0.66 فیصد، نمک 0.51 فیصد شامل ہیں، جبکہ گڑ، دہی، دال مسور، دال چنا، سگریٹ اور کپڑے بھی مہنگے ہوئے۔