پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں بڑی پیشرفت، وزارت صنعت و پیداوار اور آئی ایف سی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔

Express Zameen


 پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں اہم پیشرفت، وزارت صنعت و پیداوار اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔

یہ معاہدہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت سے طے پایا ہے، جس کا مقصد ملک میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کو فروغ دینا، مقامی سطح پر پیداوار بڑھانا، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا اور پالیسی و ریگولیٹری اصلاحات لانا ہے۔

وزارت صنعت کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ایندھن پر انحصار کم ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ عالمی ادارے آئی ایف سی کی شمولیت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہو گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !