کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں 10 سے 17 روپے فی کلو تک کی کمی کی گئی، اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 17 روپے فی کلو کم کر کے 66 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹے کی نئی قیمت 70 روپے فی کلو ہو گی۔
اسی طرح، ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلو کم کر کے 78 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، اور ریٹیل مارکیٹ میں فائن آٹے کی قیمت 82 روپے فی کلو ہو گی۔
چکی کے آٹے کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو ہو گی۔