پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Express Zameen

 

پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کی۔

میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
سدرہ امین نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 80 رنز اسکور کیے، جب کہ کپتان فاطمہ ثنا نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان فاطمہ ثنا کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !