ملک کے بالائی علاقوں میں طاقتور مغربی ہواؤں کا نظام داخل ہو گیا ہے، جس کے باعث بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

Express Zameen

 

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ادارے کے مطابق آج رات سے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم داخل ہوگا، جس کے زیر اثر خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں دریائے کابل، سندھ اور جہلم کی ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ادھر اتوار (24 اپریل) سے کراچی میں دوبارہ گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے، جس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی ہیٹ ویو جیسے حالات بن سکتے ہیں، اس لیے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !