بجٹ اور عیدالاضحیٰ سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Express Zameen

 

بجٹ اور عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ اپریل میں مہنگائی کا اندازہ 1.5 سے 2 فیصد کے درمیان لگایا گیا ہے، جبکہ مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 5.25 فیصد رہی۔ مارچ کے مہینے میں مسلسل دوسرے ماہ مہنگائی کی سطح وزارت خزانہ کے تخمینے سے کم رہی، اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح گھٹ کر 0.96 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 0.7 فیصد کی کم ترین سطح تک آ گئی تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری 2025 میں سالانہ مہنگائی کی شرح 1.52 فیصد رہی جبکہ مارچ میں اس میں 0.89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہری علاقوں میں مارچ کے دوران مہنگائی میں 0.78 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 1.05 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ مجموعی طور پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 0.02 فیصد رہی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !