پاکستانی سوشل میڈیا کی منظم حکمت عملی نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا۔

Express Zameen

 

بھارتی جھوٹے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا، پاکستانی سوشل میڈیا کی مربوط حکمت عملی نے بھارت پر بازی لے لی۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی میڈیا کی سازش کو بے نقاب کر دیا گیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جس سے بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔
پاکستانی ڈیجیٹل وارفیئر نے بھارتی پروپیگنڈے کو چٹیل میدان میں روند ڈالا، یہاں تک کہ انڈیا ٹوڈے نے بھی اعتراف کر لیا۔ بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ پاکستان فالس فلیگ ڈرامے کے ذریعے عالمی ہمدردی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بھارت کے بیانیے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹوئٹر پر ہزاروں پوسٹس میں مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہیش ٹیگز #ModiExposed، #IndianFalseFlag اور #PahalgamDramaExposed سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کی مؤثر رپورٹنگ نے بھارتی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ دفن کر دیا اور دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی۔ متعدد بھارتی صحافیوں نے بھی بھارتی حکومت کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !