مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ رویے کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی۔

Express Zameen


 جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری قوم متحد اور تیار ہے۔

انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے قوم کا حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند ایک صف میں کھڑی ہے، جبکہ بھارت اپنی سیکیورٹی کی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قوم قومی سلامتی کمیٹی کے مؤقف کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !