ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1425 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.04 فیصد زیادہ ہے، جبکہ جنوبی شہروں میں اوسط قیمت 1384 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1387 روپے، راولپنڈی میں 1379 روپے، گوجرانوالہ میں 1450 روپے، سیالکوٹ میں 1440 روپے، لاہور میں 1475 روپے، فیصل آباد میں 1435 روپے، سرگودھا میں 1420 روپے، ملتان میں 1429 روپے، بہاولپور میں 1470 روپے، پشاور میں 1413 روپے اور بنوں میں 1380 روپے رہی۔
جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1313 روپے، حیدرآباد میں 1337 روپے، سکھر میں 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1416 روپے، کوئٹہ میں 1450 روپے اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔