بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق پاکستان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جبکہ بھارت کے اندر سے ہی مودی حکومت کے خلاف آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے بھارتی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنی بھاری سیکیورٹی کے باوجود حملہ کیسے ہو گیا؟ بھارت خود بھی بے گناہ نہیں ہے، اس نے کینیڈا میں تین سکھ رہنماؤں کو قتل کرایا اور امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
سمرنجیت سنگھ مان نے خبردار کیا کہ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی معیشت اور زراعت کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے بھارتی صدر سے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت کو برطرف کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں اور پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا جائے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی یہ آوازیں مودی حکومت کے جھوٹے الزامات کا کھلا ثبوت ہیں۔