اگر آپ والدین ہیں اور اپنے بچے کا ب فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اب نادرا دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
نادرا نے ایک سال سے کم عمر بچوں کے لیے ب فارم کے حصول کی آن لائن سروس متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے گھر بیٹھے درخواست دی جا سکتی ہے۔
اس نئی سہولت کے تحت، والدین "پاک آئی ڈی" موبائل ایپ کے ذریعے بچے کی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
طریقہ کار بہت آسان ہے:
-
’درخواست دیں‘ پر کلک کریں اور ’شناختی دستاویز کا اجرا‘ کا انتخاب کریں۔
-
پھر ’چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ‘ منتخب کریں، ’ہاں‘ پر کلک کریں اور اپنا 13 ہندسوں والا شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔
-
درخواست شروع کریں، بچے کی تصویر اپ لوڈ کریں یا لائیو تصویر لیں۔
-
اپنے ڈیجیٹل دستخط فراہم کریں، بچے کی تفصیلات درج کریں اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
-
والدین میں سے کسی ایک کے فنگر پرنٹس کی تصدیق بھی ضروری ہوگی۔
-
تمام معلومات کا جائزہ لیں اور درخواست جمع کرا دیں۔
نادرا کی جانب سے عام سروس کی فیس 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو سروس کی فیس 500 روپے رکھی گئی ہے۔
تاہم اگر بچے کی عمر ایک سال سے زیادہ ہو تو آن لائن درخواست نہیں دی جا سکتی، ایسے میں والدین کو نادرا دفتر کا رخ کرنا ہوگا۔