10 مئی کو بھارت پر کامیاب کارروائی سے قبل ایک روحانی اور تاریخی لمحہ اُس وقت سامنے آیا جب آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نمازِ فجر کی امامت خود کرائی۔

Express Zameen


 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک جذباتی لمحے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت پر 10 مئی کو کیے گئے جوابی حملے سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے نمازِ فجر کی امامت کی، جو ایک یادگار روحانی منظر تھا۔

خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے بہادر سپاہیوں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے جس جرات اور حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، وہ دنیا کے لیے ایک مثال بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی رات میں دشمن کو واضح پیغام دے دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 10 مئی کی صبح بھارت پر جوابی کارروائی سے قبل جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کی، جو فوجی جوانوں کے لیے ایک روحانی تقویت کا ذریعہ بنا اور عزم و حوصلے کو مزید جلا بخشی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو کئی دہائیوں بعد ایک حقیقی خودمختاری کا احساس ہوا ہے، اور اگر بھارت نے آبی یا کسی اور محاذ پر جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔

انہوں نے زخمی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جذبہ اور حوصلہ آج بھی بلند ہے، اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جنہیں پاک فوج نے نہ صرف ناکام بنایا بلکہ 10 مئی کو “آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اس کامیاب کارروائی نے بھارتی دفاعی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا اور بھارت کو جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

پاکستانی عوام اس تاریخی کامیابی پر پرجوش ہیں، جبکہ بھارت میں اس ناکامی پر گہری مایوسی چھائی ہوئی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !