پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور صدر اسلام آباد خواتین ونگ کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کھل کر محاذ کھول دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ایک زوم میٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں کنول شوزب کو علیمہ خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کنول شوزب کہتی ہیں کہ "پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، اور یہ سن کر دکھ ہوا کہ علیمہ خان نے گوہر علی خان کے بارے میں کہا 'کون گوہر؟'" انہوں نے مزید کہا کہ "اگر تنظیمی عہدوں کی قدر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کیسے قائم رہے گی؟"
کنول شوزب کا کہنا تھا کہ کسی کو منشی کہنا انتہائی نامناسب ہے، اور اگر علیمہ خان سیاست میں آنا چاہتی ہیں تو صاف طور پر اعلان کریں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا، "اگر علیمہ آپا مجھے کہیں بھی ملیں گی، میں ان سے ضرور بات کروں گی اور ان سے سوال کروں گی۔"