جہازوں کی پرواز کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ

Express Zameen

 


پشاور میں جہازوں کی پرواز کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ، ڈرون، پتنگ اور کبوتروں پر پابندی

پشاور (این این آئی) – خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جہازوں کی محفوظ پرواز کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس حکم نامے کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرونز کے استعمال، کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندیاں 60 دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جہازوں کی پرواز کے دوران کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکنا اور فضائی حدود کو محفوظ بنانا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور ہوائی سلامتی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !