پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے سفاکی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

Express Zameen

 


رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ میں سفاک باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں عمر نامی شخص نے اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو تیز دھار آلے کے وار سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر والد نے طیش میں آ کر یہ اندوہناک قدم اٹھایا۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔ ایمان فاطمہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پر مبنی چالان تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اسے عدالت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔ واقعے نے اہل علاقہ کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !