راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے باعث انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Express Zameen


 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق شدید بارش کے بعد راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان واسا نے بتایا کہ شمس آباد میں 29 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 30 ملی میٹر جبکہ گولڑہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں متحرک رہا تاکہ نکاسی آب کو یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جہاں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !