لاہور (این این آئی) – فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد 20 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، فلور ملز نے ایکس مل قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی ہے، جب کہ پرچون سطح پر بھی آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو کر 1350 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
فلور مل مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 200 روپے فی من اضافہ ہونے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا۔ گندم کی قیمت 2200 روپے فی من سے بڑھ کر اب 2400 روپے ہو چکی ہے، جس کا براہ راست اثر آٹے کی قیمتوں پر پڑا ہے۔
عوام نے حکومت سے فوری مداخلت اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے