پاکستان نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی پابندیوں کو پس پشت ڈال کر بھارت میں ملی نغمہ چلوادیا۔

Express Zameen


 اسلام آباد (این این آئی) — بھارت کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کے باوجود پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کیے جانے کے ردعمل میں، وزارت اطلاعات پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے بھارتی یوٹیوب چینلز پر ایک ملی نغمہ بطور اشتہار نشر کروا دیا۔ یہ نغمہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، قومی اتحاد اور دفاعِ وطن کے مضبوط عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

ملی نغمے کی بھارت میں اشاعت کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور بھارتی صارفین کی جانب سے اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں واضح سبقت حاصل کر لی ہے اور بھارت، سچ کو روکنے کے لیے چاہے جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرے، پاکستان کی آواز سرحد پار ضرور پہنچے گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !