بابر اعظم نے اپنی ٹی20 ڈریم الیون میں بھارتی، افغان اور دیگر عالمی اسٹارز کو شامل کرلیا
لاہور (این این آئی) — پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اپنی ٹی20 ڈریم ورلڈ الیون کا اعلان کر دیا، جس میں انہوں نے دو بھارتی، ایک افغان، اور دیگر عالمی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ یہ انتخاب انہوں نے پی ایس ایل 10 کے دوبارہ آغاز سے قبل ایک انٹرویو میں کیا، جہاں انہیں ہر ملک سے زیادہ سے زیادہ دو کھلاڑی چننے کی شرط دی گئی تھی۔
اوپنرز کے طور پر بابر نے بھارت کے روہت شرما اور پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو منتخب کیا۔ نمبر تین پر فخر زمان اور چوتھے نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو کو رکھا گیا۔ پانچویں پوزیشن کے لیے انگلینڈ کے جوز بٹلر کو چنا گیا۔
مڈل آرڈر اور آل راؤنڈرز میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور مارکو جانسن کو شامل کیا گیا، جبکہ اسپن ڈپارٹمنٹ کے لیے بابر نے افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان پر اعتماد کیا۔
فاسٹ بولنگ لائن اپ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ انگلینڈ کے تیز گیند باز مارک ووڈ شامل ہیں۔
بابر اعظم کی ٹی20 ورلڈ الیون:
-
روہت شرما (بھارت)
-
محمد رضوان (پاکستان)
-
فخر زمان (پاکستان)
-
سوریا کمار یادیو (بھارت)
-
جوز بٹلر (انگلینڈ)
-
ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ)
-
مارکو جانسن (جنوبی افریقہ)
-
راشد خان (افغانستان)
-
پیٹ کمنز (آسٹریلیا)
-
مچل اسٹارک (آسٹریلیا)
-
مارک ووڈ (انگلینڈ)