مالاکنڈ کے پہاڑی علاقوں میں شدید آگ، جنگلی حیات کو بڑا نقصان
مالاکنڈ (این این آئی) — مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں لگنے والی آگ نے تقریباً 10 کلومیٹر تک کا علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ کے باعث جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کو دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی رضاکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب، پشاور رنگ روڈ پر میڈیسن کے ایک گودام میں لگنے والی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ بجھانے کی کارروائی میں 8 فائر وہیکلز اور 2 واٹر باؤزرز نے حصہ لیا، جس سے بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔