پراپرٹی پر کیپیٹل گین ٹیکس میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان

Express Zameen

 

آئندہ بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس 40 فیصد تک بڑھانے کی تجویز، آئی ایم ایف کی ہدایات پر غور

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) — مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد کیپیٹل گین ٹیکس (CGT) میں نمایاں اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اس ٹیکس کی شرح موجودہ 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ اسے کارپوریٹ سیکٹر پر لاگو انکم ٹیکس کے برابر لایا جا سکے۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، جس میں بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز زیر بحث ہیں۔ ان میں سب سے اہم تجویز کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافہ ہے، جس کا مقصد پراپرٹی سیکٹر سے حاصل ہونے والے بے پناہ منافع پر ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہے۔

حکام کے مطابق، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور غیر شفاف سرمایہ کاری کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹیکس بڑھانے کا مقصد نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہے بلکہ مالیاتی خسارے پر قابو پانا بھی ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں اتنا بڑا اضافہ کیا گیا تو اس کا اثر پراپرٹی مارکیٹ کی سرگرمیوں پر پڑ سکتا ہے، اور لین دین میں ممکنہ کمی کا خدشہ ہے۔

علاوہ ازیں، آئندہ بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصد اور مجموعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 20.3 فیصد تک محدود رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتائج کی روشنی میں ان تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !