تیز آندھی کی تباہ کاریاں، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Express Zameen


 جہلم میں شدید آندھی اور طوفانی ہوائیں، چھتیں، دیواریں اور درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

جہلم (این این آئی) — جہلم اور گرد و نواح میں آنے والی شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت کم از کم 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گل افشاں کالونی میں ایک نوجوان درخت گرنے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ ویسٹ کالونی میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ادھر ڈھوک وہاب دین میں ایک ہوٹل کی دیوار گرنے سے ویٹر زندگی کی بازی ہار گیا۔

دینہ میں مویشی منڈی کے قریب دیوار گرنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ پنڈدادخان میں مکان کی چھت گرنے کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے۔

آندھی کی شدت کے باعث متعدد علاقوں میں گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹس، ہورڈنگ بورڈز اور دیگر سامان زمین بوس ہو گیا۔ گرتے درختوں اور بورڈز کے باعث کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی نقصان کا شکار ہوئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ چند روز تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !