نوشہرہ (این این آئی) — نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ والد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا مواد شامل ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس تمام پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔
