پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز مار گرائے، اب تک تباہ کیے گئے ڈرونز کی مجموعی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

Express Zameen


 راولپنڈی (این این آئی) — پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز مار گرائے، جس کے بعد تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی مجموعی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے قریب زرعی اراضی میں گرایا گیا، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے ایک ڈرون کو وہاڑی اور دوسرے کو پاکپتن میں نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیا جا رہا تھا، اور پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم اس قدر مؤثر ہے کہ وہ انتہائی چھوٹے ڈرونز کو بھی ٹریک اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری آبادی اور کمرشل پروازوں کی موجودگی میں ڈرون مار گرانے کے لیے ایک خاص آپریشنل طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جدید دفاعی نظام مسلسل دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا رہا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !