اسلام آباد (این این آئی) — لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی ایک بار پھر جارحیت کے بعد پاکستان نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے، جب کہ سوجی اور پیر کانتھی سیکٹرز میں واقع جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔