سرگودھا: گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے 6 کمسن بچیاں جاں بحق

Express Zameen


 سرگودھا: کوٹ مومن میں گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کی 6 بچیاں جاں بحق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے نواحی علاقے جناح کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کی 6 کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اہل خانہ ڈرم کو صاف کرنے کے بعد باہر چلے گئے تھے، اس دوران بچیاں کھیلتے ہوئے بند ڈرم میں چلی گئیں۔ ہوا نہ ہونے کے باعث دم گھٹنے سے تمام بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ایک سے 8 سال کے درمیان تھیں، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !