بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ حملے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کا 7 سالہ بیٹا شہید ہو گیا۔

Express Zameen


 بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی جارحیت کا پاکستان نے فوری اور فیصلہ کن جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے دو جنگی طیارے تباہ کر دیے گئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی شاہینوں نے بھارتی طیاروں کے خلاف زبردست فضائی کارروائی کی اور دشمن کی فضائی برتری کا خواب چکنا چور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران پہلے ایک بھارتی طیارہ ہدف بنایا گیا، جس کے چند لمحے بعد دوسرا طیارہ بھی مار گرایا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں ایک جدید رافیل طیارہ بھی شامل تھا، جسے بھارت نے فرانس سے مہنگے داموں حاصل کیا تھا اور اپنی فضائی طاقت کا سنگ میل قرار دے رہا تھا۔ تاہم پاک فضائیہ کے تجربہ کار پائلٹس نے دشمن کی یہ خوش فہمی لمحوں میں خاک میں ملا دی۔

مزید تفصیلات کے مطابق رافیل طیارے کو پاک فضائیہ کے جدید جے-10 سی لڑاکا طیارے نے کامیابی سے نشانہ بنایا، جس نے واضح پیغام دیا کہ وطن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

ادھر بھارتی فضائی حملوں کے نتیجے میں سیالکوٹ، شکرگڑھ، کوٹلی اور مظفرآباد جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کم از کم 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہو گئے۔ حملوں میں مساجد، گھروں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا، جس پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !