اسلام آباد (این این آئی) بھارت منتقل ہونے والے عدنان سمیع خان نے ایک بار پھر بھارتی وفاداری ثابت کرنے کی کوشش میں خود کو تنقید کی زد میں لے لیا۔ حالیہ بھارتی حملے کے بعد انہوں نے پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑایا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور شدید ردعمل دیا۔
یاد رہے کہ 7 مئی کی صبح بھارتی فوج نے پاکستان کے سات مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں عام شہری شہید ہوئے اور ایک مسجد سمیت کئی گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے اور ایک برگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا، جس کے بعد بھارت کو پسپائی اختیار کرتے ہوئے سفید پرچم لہرانا پڑا۔