وفاقی حکومت کا گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان

Express Zameen


 اسلام آباد: وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں 5 جون سے شروع ہوں گی اور تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے، جبکہ 4 اگست کو باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو گا۔

مزید برآں، 26 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز تک اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے اوقات کے تحت تعلیمی ادارے صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اوقات کار اور تعطیلات کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !