پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی "کنچن جنگا" سر کر لی

Express Zameen


 پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی باہمت کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی "کینچن جنگا" کو سر کر لیا، جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائلہ کیانی یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت اور دیگر خطرناک اور بلند پہاڑی چوٹیوں پر بھی پاکستانی پرچم لہرا چکی ہیں۔

نائلہ کیانی کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ بالخصوص خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا یہ کارنامہ ملک میں کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی مثال قائم کرتا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرتا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !