مسافر کوچ پر کارروائی، خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا شخص گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

Express Zameen

 


کوئٹہ: مسافر کوچ پر کارروائی، خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا اغوا کار گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

کوئٹہ (این این آئی) — لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ پر چھاپا مار کر مغوی بچے کو بازیاب کرالیا، جبکہ خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کازیزات کے مطابق لیویز کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک بچہ اغوا کرکے مسافر کوچ کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کوچ کو روکا اور تلاشی کے دوران مغوی بچے، کامران خان، کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

کارروائی کے دوران ملزم حضرت بلال نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم تحقیقات سے اس کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور اسے جلد مزید کارروائی کے لیے کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس بروقت کارروائی سے ایک بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچ گیا۔ لیویز فورس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ عوام کے تعاون سے ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !