عوام کے لیے خوشخبری: عید الاضحیٰ پر پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

Express Zameen

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – قطر حکومت نے رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو پانچ روزہ سرکاری تعطیلات دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیلات 9 ذوالحجہ سے شروع ہوں گی اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہیں گی، جن کا آغاز یومِ عرفہ سے ہوگا۔

قطری حکام کے مطابق قمری کیلنڈر کے حساب سے یومِ عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو جبکہ عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون 2025 کو منائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، عید کی تاریخ کا حتمی اعلان 27 مئی کو چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا۔

اگر چاند 27 مئی کو نظر آ گیا تو ذوالحجہ کا آغاز 28 مئی سے ہوگا، بصورت دیگر مہینہ 29 مئی سے شروع ہوگا۔

ادھر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی عید الاضحیٰ کے لیے چار روزہ تعطیلات متوقع ہیں، جن میں یومِ عرفہ کے ایک دن کے ساتھ عید کے تین دن شامل ہوں گے۔ یہ تعطیلات جمعہ 6 جون سے اتوار 8 جون 2025 تک جاری رہیں گی۔

دونوں خلیجی ممالک میں تعطیلات کا حتمی اعلان چاند کی رویت پر منحصر ہوگا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !