امریکی خاتون اونیجا رابنسن بھی پاکستانی کھانوں کی شوقین نکلیں

Express Zameen

 امریکی خاتون اونیجا رابنسن پاکستانی کھانوں کی دیوانی نکلی، چکن بریانی اور انڈہ پراٹھا پسندیدہ ڈشز قرار

کراچی (این این آئی) — امریکی خاتون اونیجا رابنسن، جو پاکستانی نوجوان سے محبت کے باعث امریکا سے پاکستان آئیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں کے روایتی کھانوں کی بھی دل کھول کر تعریف کی۔

اونیجا رابنسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے بے حد مزیدار ہوتے ہیں اور چکن بریانی ان کی سب سے پسندیدہ ڈش ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈہ پراٹھا اور قیمہ بھی ان کے پسندیدہ کھانوں میں شامل ہیں۔

انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، کئی نے اونیجا کی پاکستانی ثقافت سے محبت کو سراہا اور انہیں "پاکستانی بہو" قرار دیا۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !