اسلام آباد: کرکٹر حسن علی کی والدہ سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیے گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے اس وقت لوٹ لیا جب وہ بازار جا رہی تھیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حسن علی کے بھائی خرم نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ان کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھے۔
خرم کے مطابق واردات اچانک پیش آئی اور ڈاکو موقع سے باآسانی فرار ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔