مضر صحت دودھ پینے سے خاتون سمیت تین بچے جاں بحق

Express Zameen

 


خیرپور: مضر صحت دودھ پینے سے خاتون اور تین بچے جاں بحق

خیرپور (این این آئی) — خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں خاتون اور تین بچے مبینہ طور پر مضر صحت دودھ پینے سے جاں بحق ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ افراد کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں تعلقہ ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

متاثرین کے رشتے داروں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ خاتون نے ایک دکان سے دودھ خرید کر بچوں کو پلایا اور خود بھی پیا، جس کے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔

پولیس کے مطابق دودھ پینے کے فوراً بعد تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور پولیس مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !