سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت، ملکی توانائی بحران میں کمی کی امید

Express Zameen

سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 30 ایم ایم سی ایف پیداوار کا امکان

کراچی (این این آئی) — سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے اہم ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ماڑی انرجیز کے مطابق یہ ذخائر سجاول بلاک میں واقع "سوہو ون" نامی کنویں سے دریافت کیے گئے ہیں، جہاں ابتدائی اندازے کے مطابق روزانہ 30 ایم ایم سی ایف گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اپنی نوعیت کی منفرد مثال ہے کیونکہ پہلی بار ریتیلی چٹانوں (Sandstone) کی نچلی سطح سے گیس کے ذخائر حاصل کیے گئے ہیں، جو خطے میں تیل و گیس کی مزید تلاش کے امکانات کو تقویت دیتی ہے۔

ماڑی انرجیز کے مطابق مزید فارمیشنز کو ہدف بنا کر تلاش کے عمل کو توسیع دی جا رہی ہے تاکہ دریافت شدہ ذخائر کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جا سکے۔ توانائی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دریافت مستقبل میں ملک کی گیس قلت پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !