چینی کار ساز کمپنی نے انسان جیسے روبوٹ ملازمین کا نظام متعارف کروا دیا۔

Express Zameen
1 minute read


بیجنگ: چینی کار کمپنی نے انسان نما روبوٹ "مورنین" متعارف کرا دیا، شو روم میں ملازم کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا

بیجنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی نے انسان جیسے روبوٹ پر مشتمل عملہ متعارف کروا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے "مورنین" نامی اس روبوٹ کو پیش کیا ہے جو کار ڈیلرشپ میں کسٹمر سروس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ فی الحال یہ روبوٹ ملائیشیا کے ایک شو روم میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

ابتدائی طور پر "مورنین" کو ایک ڈیجیٹل کردار کے طور پر نوجوانوں سے سوشل میڈیا پر رابطے کے لیے تیار کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اسے مکمل انسان نما شکل دے دی گئی۔ اب یہ روبوٹ حقیقی دنیا میں گاہکوں سے براہِ راست بات چیت کر سکتا ہے۔

مورنین میں جدید ملٹی ماڈل سینسنگ سسٹم نصب ہے جو اسے گاہکوں کے ساتھ مؤثر انداز میں بات چیت اور ردعمل کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ 

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !