مشہور خاتون ٹک ٹاکر کو ویڈیو بناتے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا گیا

Express Zameen


 میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

میکسیکو سٹی (این این آئی) — میکسیکو کے شہر زاپوپان میں ایک افسوسناک واقعے میں 23 سالہ مشہور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر والیریا مارکیز کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب والیریا لائیو ویڈیو کے دوران ایک پارسل وصول کر کے دوبارہ کیمرے کے سامنے آئیں۔ چند ہی لمحوں بعد اچانک فائرنگ کی آواز سنی گئی اور وہ اپنی کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں، جبکہ لائیو ویڈیو کچھ دیر تک جاری رہی۔

پولیس کے مطابق، ایک مسلح شخص سیلون میں داخل ہوا اور نشانہ بنا کر والیریا پر گولیاں چلا دیں۔ حکام نے واقعے کو ممکنہ فیمیسائیڈ قرار دیا ہے، یعنی ایسا قتل جو صنفی بنیاد پر کیا جائے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر والیریا کے مداحوں نے شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مجرم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !