پاکستان کے ہاتھوں شکست، بی جے پی رہنما عوامی غصے سے خوفزدہ

Express Zameen


پاکستان سے فوجی ناکامی، بی جے پی قیادت عوامی ردعمل سے خوفزدہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

نئی دہلی (این این آئی) — پاکستان کے ہاتھوں حالیہ فوجی ناکامی کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی شدید دباؤ میں آ گئی ہے، اور عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے اپنے ہی وزرا و اعلیٰ قیادت کی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، "آپریشن سندور" کے نام سے شروع کیے گئے بھارتی اقدام کو پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا، جس کے بعد بھارتی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس صورت حال نے بی جے پی قیادت کو ہنگامی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دہلی پولیس کو فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بی جے پی کے اہم رہنماؤں، وزرا اور ریاستی عہدیداروں کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔ ان رہنماؤں میں وزیر خارجہ جے شنکر، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، سیکریٹری خارجہ وکرم مسری، جے پی نادا، بھوپندر یادیو، نیشی کانت دوبے اور سدھانشو ترویدی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی اہلکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فائرنگ اور فوری طبی امداد کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔ دہلی پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں اس صورت حال کو "انتہائی حساس اور ہائی رسک" قرار دیا گیا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی حکومت کی عسکری پالیسی نہ صرف بین الاقوامی سطح پر ناکام ہوئی ہے بلکہ اب وہ اپنے ملک کے اندر بھی عوامی غصے سے بچنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ "آپریشن سندور" کی ناکامی نے نہ صرف بھارت کے دفاعی عزائم کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ حکومتی ساکھ پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

عوامی ردعمل اور بی جے پی کی گھبراہٹ کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صرف وقتی سیکیورٹی انتظامات نہیں بلکہ ایک گہری سیاسی و عسکری ناکامی کی علامت ہیں۔

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !